ڈی راجا کا الیکشن کمیشن پر زور- ’تمام جماعتوں کے لیے یکساں مواقع یقینی بنائے جائیں‘

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے جنرل سیکریٹری ڈی راجا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا ایک آئینی ادارہ ہے اور اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنائے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں۔

ڈی راجا کا یہ بیان کانگریس لیڈر اور اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر اٹھائے گئے سوالات کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ راہل گاندھی نے حال ہی میں ایک مضمون میں مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو ’میچ فکسنگ‘ قرار دیا تھا اور اندیشہ ظاہر کیا تھا کہ بہار میں آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھی اسی طرز پر دھاندلی ہو سکتی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *