ذی الحجہ کی آٹھ تاریخ کو سورج غروب ہوتے ہی حجاج کرام کی مشعر عرفات روانگی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جہاں آج بروز جمعرات وہ رکنِ حجِ اعظم، یعنی وقوفِ عرفہ ادا کریں گے۔ یہی وہ دن ہے جسے احادیث میں افضل ترین دن قرار دیا گیا ہے اور جس نے عرفہ کا دن نہیں پایا، اس کا حج مکمل نہیں ہوتا۔
حجاج کو مشعر عرفات تک پہنچانے کے لیے ” المشاعر ایکسپریس” کے ذریعے تین لاکھ 50 ہزار افراد کی نقل و حرکت جاری ہے، جب کہ 24 ہزار بسیں بھی مخصوص راستوں اور طے شدہ منصوبے کے تحت زائرین کو لے جا رہی ہیں۔
