آسام اور میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ نے بھی حالات کو دیکھتے ہوئے ایک اہم میٹنگ کی۔ اس گوہاٹی میں شہری علاقوں میں سیلاب کے مسئلے کے مستقل حل نکالنے پر اتفاق ظاہر کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے کہا کہ ہم نے پرزنٹیشن کے توسط سے دکھایا کہ کس طرح میگھالیہ سے پانی گوہاٹی میں آ رہا ہے۔ ہم مل کر اس مسئلہ کا حل تلاش کریں گے۔ اس کے لیے نارتھ ایسٹرن اسپیس ایپلی کیشن سینٹر (این ای ایس اے سی) سے پورے علاقے کی سیٹلائٹ میپنگ کرائی جائے گی اور پھر آئی آئی ٹی روڑکی کے ماہرین سے مسئلہ کا حل سلجھانے کی گزارش کی جائے گی۔
شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کی تباہ کاری جاری، 40 اموات، 6 لاکھ افراد متاثر، وزیر اعظم نے فون پر حالات کا جائزہ لیا
