ہسپتال جدید طبی آلات سے لیس ہے اور یہاں تجربہ کار اور ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں تعینات ہیں جو فوری طبی امداد کے لیے ہر وقت تیار ہیں تاکہ حاجیوں کی طبی ضروریات بروقت پوری کی جا سکیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حج کے دوران ایک جدید سمارٹ ہیلتھ بریسلٹ سسٹم بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو سکیورٹی حکام کو حاجیوں کی صحت کی نگرانی کرنے میں مدد دے گا۔ اس نظام کے ذریعے وزارت داخلہ کے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اطلاع ملتی رہے گی کہ کس جگہ حاجیوں کو کون سی طبی مشکلات درپیش ہیں، تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔
