وزیرِ اعظم نے عورتوں کی طاقت اور کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان کے ہر بڑے اسپیس مشن میں خواتین سائنس دانوں کی نمایاں شرکت ہے۔ چندریان-3 مشن میں 100 سے زیادہ خواتین سائنس دان اور انجینئر شامل تھیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہندوستان کی بیٹیاں ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اس کانفرنس کی خاص بات یہ تھی کہ اس کا پورا انتظام خواتین کے ہاتھ میں تھا۔ سکیورٹی، اسٹیج، ہیلی پیڈ اور کارکیٹ سمیت تمام انتظامی ذمہ داریاں خواتین افسران اور اہلکاروں نے سنبھالیں۔ صرف اتنا ہی نہیں 15,000 خواتین نے سندوری رنگ کی ساڑیوں میں وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
