سی ڈبلیو سی میں قرار داد کی منظوری کا خیرمقدم:کویتا

[]

حیدرآباد: بی آر ایس ایم ایل سی کے کویتا نے اتوار کے روز، پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں خواتین تحفظات بل منظور کرنے کیلئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قرار داد کی منظوری کا خیر مقدم کرتی ہیں۔

حالانکہ اس بل کی منظوری میں تاخیر مایوس کن ہے۔ کے کویتا جو اس بل کو قانون بنانا چاہتی ہیں، سوشل میڈیا کے اہم پلاٹ فارم، ”ایکس“ پر ایک پیام تحریر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں قرار داد کی منظوری خوش آئند ہے مگر ویمنس ریزرویشن بل کو منظور کرانے میں تاخیر مایوس کن ضرور ہے۔

کانگریس کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے کہ اُس نے سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں اس مسئلہ کو اٹھایا اور اس سلسلہ میں ایک قرار داد بھی منظور کی ہے۔

ہمیں توقع ہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں بھی کانگریس پارٹی اس جذبہ کے تحت بل پیش کرنے اور اسے منظور کرنے کیلئے حکمراں جماعت پر دباؤ بنائے رکھے گی۔

اپنے پیام میں کے کویتا نے یہ بات کہی۔ ہفتہ کے روز یہاں منعقدہ سی ڈبلیو سی کے اجلاس میں کانگریس نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن میں خواتین ریزرویشن بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *