[]
نندوربار: مہاراشٹرا کے نندور بار میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سیول ہاسپٹل میں 179 بچے فوت ہوچکے ہیں۔
نندور بار کے چیف میڈیکل آفیسر ایم ساون کمار کے مطابق ان بچوں کی المناک اموات کے کئی عوامل ہیں جن میں پیدائش کے وقت کم وزن‘پیدائشی طور پر دم گھٹنے کی شکایت‘ سیپسس اور تنفس کے عوارض اہم وجوہات ہیں۔
ساون کمار نے کہاکہ جولائی میں 75‘اگست میں 86 اور ستمبر میں اب تک 18 اموات ہوئی ہیں۔
70 فیصد اموات 0-28 دنوں کے بچوں کی ہوئی ہیں۔ یہاں کئی خواتین Sickle Cell کے عارضہ میں مبتلا ہیں جس کے نتیجہ میں پیدائش کے موقع پر پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔
ان تمام مسائل کے حل کے لیے ہم نے ایک مشن ”لکشیا 84 ڈیز“ شروع کیاہے۔ نندور بار کے حکام نے مذکورہ چالنجس سے نمٹنے اور زندگیاں بچانے کی خاطر مذکورہ مشن شروع کیاہے جس کے دوران 42 دن ماقبل پیدائش دیکھ بھال (ANC) اور باقی 42 دن مابعد پیدائش (PNC) کے لیے مختص کئے ہیں۔