رپورٹ کے مطابق، ایس ٹی ایف اور دہلی اسپیشل سیل کو بدھ کی رات نوین کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس نے جب نوین کو گھیرنے کی کوشش کی تو اس نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس افسران نے اس کامیابی کو لاورنس بشنوئی گینگ کے نیٹ ورک کو توڑنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوین کی ہلاکت سے گینگ کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور اب دیگر مفرور ملزمان کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ نوین کے دیگر ساتھیوں اور اس کے نیٹ ورک کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جا سکیں۔ لاورنس بشنوئی گینگ کے خلاف جاری مہم میں یہ کارروائی ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
