پنڈت نہرو کی برسی: سونیا گاندھی کی شانتی ون میں حاضری، راہل گاندھی اور کھڑگے نے پیش کیا خراجِ عقیدت

شانتی ون میں یہ تقریب ہر سال 27 مئی کو پنڈت نہرو کی برسی پر منعقد کی جاتی ہے، جس میں کانگریس کی اعلیٰ قیادت سمیت پارٹی کارکنان اور حامی شریک ہوتے ہیں۔ دریں اثنا، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی نہرو کو یاد کرتے ہوئے اپنے بیانات جاری کیے۔

راہل گاندھی نے اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پوسٹ میں لکھا، “ہندوستان کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی برسی پر سلام۔ طاقتور اور شمولیت پر مبنی ہندوستان کا خواب لیے، نہرو جی نے اپنی دوراندیش قیادت سے آزاد ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھی۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *