تعمیر ملت کا 24ستمبر کو جلسہ رحمۃ للعالمینؐ۔ اہل خاندان کے ساتھ شرکت کی اپیل

[]

حیدرآباد: کل ہند مجلس تعمیر ملت کا 74واں جلسہ یوم رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اتوار 24/ستمبر کو صبح 9تا ایک بجے دن نمائش میدان میں منعقد ہوگا۔ اور 21/اکتوبر کو بعد نماز عشاء چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ میں جلسہ یوم صحابہ ؓ منعقد ہوگا۔

مولانا عبیداللہ خاں اعظمی سابق ایم پی،اور مولانا مہدی حسن عینی قاسمی ڈائرکٹر انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند جلسہ یوم رحمۃ للعالمین کے مہمان مقرر ہوں گے جبکہ مقامی مقرر میں شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ مولانا مفتی خلیل احمد، ڈاکٹر ا حسن بن محمد الحمومی امام و خطیب شاہی مسجد باغ عامہ شامل ہیں۔

یہ اعلان میڈیا پلس آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر اور جناب ضیاء الدین نیر نے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد مشتاق علی، جناب عمر احمد شفیق، جناب عبیدالرحیم قریشی، جناب سیف الرحیم قریشی اور جناب وہاج الدین صدیقی موجود تھے۔

جناب ضیاء الدین نیرنے کہا کہ ہر سال تعمیر ملت کا جلسہ رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم 12ربیع الاول کو منعقد ہوتا ہے اس مرتبہ چوں کہ اُسی دن گنیش جلوس نکالا جارہا ہے‘ کسی قسم کی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے، امن و امان کی برقراری کی غرض سے یہ جلسہ 28ستمبر کے بجائے 24ستمبر کومنعقد ہوگا۔

جناب ضیاء الدین نیر نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اتوار 24ستمبرکو اپنے اہل خاندان کے ساتھ نمائش میدان میں منعقد ہونے والے اس مقدس جلسہ میں شرکت کریں۔جناب عمر ا حمد شفیق کے بموجب جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔

شاہین گروپ آف تعلیمی اداروں کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر استقبالیہ دیں گے۔ مولانا عبید اللہ خان اعظمی سابق ایم پی، مولانا مہدی حسن عینی قاسمی ڈائرکٹر انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند، جامعہ نظامیہ کے مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا ڈاکٹر احسن بن محمد الحمومی خطیب شاہی مسجد اور دیگر علماء کرام روشنی ڈالیں گے۔

تعمیر ملت کے معتمد عمومی عمر احمد شفیق رپورٹ پیش کریں گے جبکہ محمد سیف الرحیم قریشی پروگرام کی کمپیئرنگ کریں گے۔ اس موقع پر ایک سووینیر بھی جاری کیا جائے گا۔ اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے منعقد کیے گئے کوئز اور تقریری مقابلوں کے جیتنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کی جائیں گی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *