عراقی وزیر خارجہ کی اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے تہران ڈائیلاگ فورم کے اجلاس کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔

فریقین نے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تہران ڈائیلاگ فورم کا اجلاس اتوار کو تہران میں وزارت خارجہ کے دفتر میں شروع ہوا اور اس کی اختتامی تقریب آج دوپہر کو منعقد ہوگی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *