ٹرینوں میں مسافروں کو ہراساں کرنے والے 83 خواجہ سرا گرفتار، ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے کی خصوصی مہم

یہ کارروائی ریلوے کے دو اعلیٰ افسران، انسپکٹر جنرل آف سکیورٹی منور خورشید اور ڈویژنل سکیورٹی کمشنر دیپ چندر آریہ کی ہدایت پر شروع کی گئی۔ ان کی رہنمائی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے ناگپور اور آس پاس کے ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں منظم انداز سے کارروائیاں کیں۔

ان کارروائیوں کے دوران گرفتار کیے گئے 83 خواجہ سراؤں کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا، جب کہ موقع پر ان سے 86005 روپے کی رقم ضبط کی گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ مہم اس لیے بھی ضروری ہو گئی تھی کہ مسافر خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے تھے اور شکایات کا سلسلہ بڑھتا جا رہا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *