کے سی آر نے 9 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا

[]

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے جمعہ کو پرگتی بھون میں منعقدہ ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے ریاست میں 9 نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح انجام دیا۔

ریاست کے کاماریڈی، کریم نگر، کھمم، جئے شنکر بھوپال پلی، کومرم بھیم آصف آباد، نرمل، راجنا سرسلہ، وقارآباد اور جنگاؤں اضلاع میں نئے میڈیکل کالج قائم کئے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر صحت ہریش راؤ، چیف سکریٹری شانتی کماری کے ساتھ کئی اراکین اسمبلی، قانون ساز کونسل کے ارکان، ارکان پارلیمنٹ اور محکمہ صحت کے عہدیداران موجود تھے۔

کے سی آر نے ہندوستانی طبی میدان میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نئے میڈیکل کالجوں میں نشستیں حاصل کرنے والے طلباء کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ 85 فیصد نشستیں مقامی امیدواروں کو الاٹ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کے سی آر نے آنے والے سال میں مزید 8 اضافی میڈیکل کالج کھولنے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا۔

وزراء کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے متعلقہ اضلاع کے عوامی نمائندوں کو ہدایت دی کہ وہ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کریں اور نئے میڈیکل کالجوں کے فوائد کی وضاحت کریں۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *