وجئے بھیری جلسہ عام تاریخی رہے گا: اتم کمار ریڈی

[]

حیدرآباد: سابق صدر ٹی پی سی سی این اتم کمار ریڈی نے کہا ہے کہ 17ستمبر کو تکو گوڑہ میں منعقد شدنی وجئے بھیری جلسہ عام تاریخ ساز ہوگا۔ وہ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی130 سالہ اپنی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ سی ڈبلیو سی کا اجلاس حیدرآباد میں ایک ایسے وقت منعقد ہورہا ہے جبکہ ہم حیدرآباد ریاست کے انڈین یونین میں انضمام کے 75 سالہ تقاریب منا رہے ہیں۔

کانگریس پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے علیحدہ تلنگانہ کا قیام عمل میں لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجئے بھیری ملک کی تاریخ کی ایک یادگار سیاسی ریالی ہوگی جس میں اے آئی سی سی کے تمام بڑے قائدین شرکت کررہے ہیں۔

بالخصوص تلنگانہ تلی سونیا گاندھی اور مستقبل کے وزیر اعظم راہول گاندھی، اے آئی سی سی صدر کھر گے اور ملک کے تمام کانگریس وزرائے اعلیٰ اور قائدین شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے تمام وعدوں بشمول علیحدہ تلنگانہ کا قیام، نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گیارنٹی اسکیم، قانون حق معلومات (RTI)، فوڈ سیکوریٹی ایکٹ، قانون حق تعلیم، کو اپنے دور حکومت میں کامیابی کے ساتھ روبہ عمل لایا۔

ہماچل پردیش میں جہاں کانگریس کی حکومت ہے وہاں اولڈ پنشن اسکیم پر عمل آوری کے اقدامات کئے ہیں۔ کرناٹک میں برسر اقتدار آنے کے کانگریس حکومت نے اندرون100یوم 5گیارنٹی اسکیمات کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ اس سے واضح ہوجاتا ہے کہ تلنگانہ میں کانگریس کے حق میں خاموشی کے ساتھ لہر چل رہی ہے۔

اتم کمار ریڈی نے یقین کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں آئندہ انتخابات میں 70 سے زائد نشستوں پر کانگریس کو کامیابی حاصل ہوگی۔ پریس کانفرنس میں انچارج کانگریس مانک راؤ ٹھاکرے، عامر جاوید اور پریم ساگر، سابق ایم ایل سی بھی موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *