[]
گوہاٹی: حکومت آسام نے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے ایک بل کا خاکہ تیار کیا ہے تاکہ ریاست میں کثرت ازدواج پر امتناع عائد کیا جاسکے۔
گورنر گلاب چند کٹاریہ نے اعلامیہ کمیٹی کی تشکیل کیلئے جاری کردیا ہے جو ایڈوکیٹ جنرل آسام دیو وجیت سائیکیہ‘ ڈی جی پی‘ جی پی سنگھ ریاست کے سینئر اڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نلین کوہلی قانونی یادگاری سکریٹری رومن بروا اور ہوم اور سیاسی محکمہ کے سکریٹری بسواجیت پیگو پر مشتمل ہوگی۔
نیاقانونی خاکہ تیار کرنے کے علاوہ کمیٹی دیگر امور پر بھی غور کرے گی جیسے بین مذہبی شادی‘ جھوٹے شناختی کارڈ کے ذریعہ‘ قاضی کا رول بچہ نابالغ بچہ کی شادی کے معاملہ میں وغیرہ کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ چیرمین آف لاء کمیشن کے ساتھ ہوگی اور اندرون 45 یوم رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔
اس دوران اپوزیشن آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یو ڈی ایف) نے ریاستی حکمراں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس مسئلہ پر سیاست کررہی ہے۔
اے آئی یو ڈی ایف ایم ایل اے و پارٹی جنرل سکریٹری امین الاسلام نے کہا کہ ہمارے لیڈر بدرالدین اجمل کمیٹی کی رپورٹ دیکھیں گے جس کے بعد ایک سرکاری بیان پارٹی کی جانب سے جاری کریں گے۔