تاریخ کے جھروکوں سے، 13 ستمبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا۔

[]

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 13 ستمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

1574۔ترکی کی فوج نے تیونس پر دوبارہ قبضہ کیا۔

1609 ۔ کھوجی سمندری ملاحا ہینری ہڈسن اس ندی پر پہنچے جس کا نام بعد میں انہی کے نام پر ہڈسن ندی رکھا گیا۔

1788۔نیو یارک شہر امریکہ کی پہلی راجدھانی بنا۔

1791۔ فرانس کے شاہ لوئی 14ویں نے نئے آئین کا اعلان کیا۔

1898 ۔ ہنی بل گڈون نے سیلیولائیڈ فوٹو گرافک فلم کا پیٹنٹ کرایا۔

1914۔ پہلی جنگ عظیم میں جرمنی اور فرانس کے درمیان ایسنے کی لڑائی شروع ہوئی۔

1922۔ پولینڈ کی پارلیمنٹ نے زیڈانیا بندرگاہ کی تعمیرکے قانون کو منظوری دی۔

1922۔ اسپین میں فوجی تختہ پلٹا۔ ٹریڈ یونینوں پر 10 سال تک کی پابندی۔

1929۔لاہور جیل میں بھوک ہڑتال کے 63 دنوں کے بعدمشہور انقلابی جتن داس کا انتقال۔

1947۔ جواہر لعل نہرو نے 40 لاکھ ہندوؤں اور مسلمانوں کے منتقلی کی تجویز پیش کی۔

1948۔ نائب وزیراعظم ولبھ بھائی پٹیل نے فوج کو حیدرآباد میں کارروائی کرنے اور اسے ہندستانی یونین کے ساتھ ضم کرنے کا حکم دیا۔

1968۔ البانیہ وارسا معاہدہ سے الگ ہوا۔

1971۔ ورلڈ ہاکی ایسوسی ایشن کی تشکیل عمل میں آئی۔

1989 ۔ جنوبی افریقہ میں ڈیسمن ٹو ٹو کی قیادت میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا نسلی تفریق مخالف مارچ نکالا گیا۔

1997 ۔کلکتہ میں مدرٹریسا کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

2000۔ ہندستان کے وشوناتھن آنند نے شونیان میں پہلے فیڈے شطرنج کا عالمی کپ جیتا۔

2002۔ اسرائیل نے فلسطین میں غزہ پٹی پر حملہ کیا۔

2006۔ ہندستان ، برازیل، ساؤتھ افریقہ سہ فریقی تنظیم) کی پہلی کانفرنس برازیل کی راجدھانی بروسیلیا میں شروع ہوئی۔

2007۔ نیشنل ایرناٹکس اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے مشتری سے تین گنا بڑے سیارہ کا پتہ لگایا۔

2008۔ دہلی میں تین مقامات پر 30 منٹ کے وقفے سے یک بعد دیگرے چار بم دھماکے ہوئے۔ ان میں 19 افراد کی موت ہوئی اور 90 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

2009۔ چاند پر برف تلاش کرنے کا اسرو-ناسا کا مشن ناکا م ہوا۔

2013۔ طالبان نے افغانستان کے ہیرات شہر میں امریکہ کے سفارت خانے پر حملہ کیا۔ جس میں افغان نیشنل پولیس کے 2 جوان مارے گئے اور 20 دیگر زخمی ہوئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *