آر جے ڈی کے پروفیسر منوج جھا نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’یہ لڑائی صرف مسلمانوں کی نہیں بلکہ انصاف اور ظلم کے درمیان کی لڑائی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ “خاموشی کا وقت گزر چکا ہے، اب ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے۔”
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان دھرمیندر یادو نے کہا کہ حکومت کو یہ برداشت نہیں ہو رہا کہ وقف کے پاس اتنی بڑی اراضی کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “یہ صرف مسلمانوں کی لڑائی نہیں، بلکہ ملک کے سیکولر طبقے کی بھی لڑائی ہے۔”
کانفرنس میں سکھ برادری کے رہنما دیال سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکھ اور مغل تاریخ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق “اگر مغل تاریخ مٹا دی گئی تو سکھ تاریخ بھی مٹ جائے گی۔”
