انڈیا- سعودی عرب سرمایہ کار فورم کی میٹنگ، دونوں ممالک میں دفاتر قائم کرنے کا فیصلہ

[]

نئی دہلی: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ہندوستان کے سرکاری دورے دوران مینوفیکچرنگ اور اندرونی تجارت کے فروغ کے لیےمحکمہ تجارت و صنعت، حکومت ہند اور سعودی وزارت سرمایہ کاری نے گزشتہ روز نئی دہلی میں ایک ہندوستان-سعودی عرب سرمایہ کاری فورم 2023 کا انعقاد کیا۔

اس فورم میں ہندوستان اور سعودی عرب کی 500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی۔ یہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان اس طرح کا پہلا باضابطہ سرمایہ کاری سمپوزیم ہے اور سعودی ولی عہد کی جانب سے ہندوستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں تقریباً 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد ا س کا انعقاد ہوا ہے۔

سعودی ولی عہد باہمی اقتصادی شراکت داری کونسل سے متعلق جی۔ 20 کے رہنماؤں کی سربراہی اجلاس میں شرکت کے ہندوستان آئے ہیں۔

انڈیا-سعودی سرمایہ کاری فورم 2023 کی وزارتی میٹنگ کی مشترکہ صدارت صنعت و تجارت اور امور صارفین کے مرکزی وزیر پیوش گوئل سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے سرمایہ کاری خالد الفلاح نے کی ۔

فورم کی میٹنگ میں ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان صنعت و تجارت ، سرمایہ کاری اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے دونوں ملکوں میں دفاتر قائم کرنے کا ٖفیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے صنعت کاروں کے اجتماع سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے دونوں وزراء نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا جن میں اسٹارٹ اپس، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی، دونوں ممالک کے کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحولیاتی نظام سمیت دونوں ممالک کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والی ایجنسیاں شامل ہیں۔

سعودی خودمختار مالیاتی فنڈ سرمایہ کاری کے فروغ کے دفاتر کے قیام کے ذریعے ہندوستان میں براہ راست سرمایہ کاری پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ فنڈز کے ذریعے موجودہ سرمایہ کاری کے بہاؤ اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر غور کرے گا اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں اور ذرائع پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزارتی سطح کی بات چیت کے دوران کچھ دیگر اہم نتائج میں اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی اقتصادی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے تحت شراکت داری کے مواقع کو تیزی سے آگے بڑھانے کا معاہدہ بھی شامل تھا۔

میٹنگ کے دوران توانائی کی دیکھ بھال، خاص طور پر قابل تجدید توانائی، مہارت کی ترقی، خلائی شعبوں میں ممکنہ سرمایہ کاری کے لیے تعاون کا خاکہ بھی پیش کیا گیا۔ آئی سی ٹی، خاص طور پر ڈیجیٹل ڈومین میں اسٹارٹ اپس کے معاملے پر بھی غور کیا گیا ۔

فورم میں خیر مقدمی کلمات میں صنعت اور داخلی تجارت کے سیکریٹری راجیش کمار سنگھ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو آگے بڑھاتے ہوئے باہمی ترقی پر زور دیا۔

مزید برآں، بریک آؤٹ سیشنز منعقد کیے گئے جن میں آئی سی ٹی اور انٹرپرینیورشپ پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ کیمیکل اور کھاد، توانائی اور پائیداری،اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ اور اناج کے تحفظ کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

 ان شعبوں میں مہارت اور دلچسپی کے ساتھ دونوں اطراف کی کاروباری تنظیموں نے شرکاء سے خطاب کیا تاکہ ان متعلقہ ڈومینز میں بہتر تعاون کے امکانات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا جا سکے۔

اس سے قبل دونوں فریقین کے درمیان G2B اور B2B فارمیٹس میں 45 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔ ان مفاہمت ناموں سے دونوں فریقوں کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید گہرے ہونے کی توقع ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان سرمایہ کاری کی رفتار کو مزید تیز کرنے کا بھی امکان پیدا ہوگا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *