راہل گاندھی ہتک عزتی معاملہ: ’ہائی کورٹ کا احترام کرتے ہیں لیکن غلط فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے!‘

[]

کانگریس کے خزانچی پون بنسل نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’’ہم عدالت کا احترام کرتے ہیں لیکن ہم اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے کیونکہ ہمارے مطابق یہ غلط ہے۔‘‘

دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹوئٹر پر کہا ’’ہم نے راہل گاندھی کی نااہلی پر گجرات ہائی کورٹ کی سنگل جج بنچ کے فیصلے پر غور کیا ہے۔ جج کے استدلال کا مطالعہ کیا جا رہا ہے، جیسا کہ ہونا چاہیے۔ یہ فیصلہ اس کیس کی پیروی کرنے کے ہمارے عزم کو دوگنا کرتا ہے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *