امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ ہندوستان، کانگریس کے مودی حکومت سے پوچھے سوالات

جے رام رمیش نے ایک اور اہم نکتہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی تجارتی پالیسی میں حالیہ تبدیلیاں ہندوستان کے کسانوں، صنعتکاروں اور چھوٹے کاروباروں (ایم ایس ایم ایز) پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ وزیراعظم واضح کریں کہ ہندوستان ان طبقوں کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

دورے کے دوران جے ڈی وینس دہلی کے علاوہ آگرہ اور جے پور بھی جائیں گے۔ ان کے پروگرام میں تاج محل کا دورہ اور راجستھانی ثقافت سے وابستہ مقامات کی سیر شامل ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 60 ممالک کے خلاف درآمدی محصولات (ٹیرف) بڑھانے کا اعلان کیا تھا، جس پر فی الحال عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے اثرات پر بھی ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بات چیت متوقع ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *