ایرانی چیف جسٹس چین کا دورہ کریں گے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی اژه‌ای پیر کو اعلی عدالتی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے۔

ایرانی عدالتی وفد چین کے شہر ہانگژو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی عدلیہ کے سربراہان کے 19ویں اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ایرانی چیف جسٹس عدالتی فورم سے خطاب کرنے کے علاوہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی عدلیہ کے سربراہوں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

محسنی اژه‌ای شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان قانونی اور عدالتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجک اور آپریشنل حل تجویز کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *