نشی کانت دوبے اور دنیش شرما کے بیانات پر بی جے پی کی لاتعلقی بے معنی: کانگریس

کانگریس کے جنرل سیکریٹری (سربراہ شعبہ مواصلات) جے رام رمیش نے سماجی رابطہ پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا، ’’چیف جسٹس آف انڈیا پر بی جے پی کے دو ارکان کی طرف سے کیے گئے قابل اعتراض اور نفرت انگیز ریمارکس پر بی جے پی کے صدر کی جانب سے لاتعلقی اختیار کرنا بے معنی ہے۔ یہ دونوں ارکان پہلے بھی اس قسم کی زبان استعمال کرنے کے لیے بدنام رہے ہیں اور ’جی ٹو‘ کو اکثر ایسے حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’بی جے پی صدر کا وضاحتی بیان محض ڈیمیج کنٹرول ہے، اس سے کسی کو دھوکہ نہیں دیا جا سکتا۔ یہ ’اینٹائر پولیٹیکل سائنس‘ نہیں بلکہ ’اینٹائر پولیٹیکل ہپوکریسی‘ ہے۔‘‘

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *