ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور روم میں ہوگا، عمان

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمانی وزارت خارجہ نے آگاہ کیا کہ روم آئندہ ہفتہ کو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا۔

وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان مذاکرات کا مقصد ایک منصفانہ اور دیرپا معاہدے کے حصول کی راہ کو آگے بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور عمان میں منعقد ہوا تھا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *