[]
مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے نئی دلی میں ملاقات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں دوطرفہ تعاون کے وسیع شعبوں کے امور شامل تھے۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایجنڈے میں توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی اور دیگر امور کے شعبے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کا دورہ کیا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دو روزہ جی 20 اجلاس کا اختتام ہو گیا ہے، 2024ء کے لیے جی 20 اجلاس کی صدارت برازیل کو دے دی گئی ہے۔