گجرات سے ہوگا بی جے پی-آر ایس ایس کا خاتمہ، راہل گاندھی کا پارٹی کارکنوں سے خطاب

انہوں نے کہا کہ جو لوگ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں، انہیں پہچان کر محبت کے ساتھ کنارہ کش کیا جائے۔ “نہ نفرت سے، نہ تشدد سے، بلکہ محبت سے کہنا ہے—بھیا، سائیڈ ہو جاؤ، دوسروں کو موقع دو۔”

راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ اگر کانگریس گجرات میں کامیاب ہوئی تو جو ضلع بہتر کارکردگی دکھائے گا، اسی کا رہنما وزیر بنے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو ضلعی صدر یا رہنما پارٹی کو مضبوط کرے گا، اسے ہی طاقت دی جائے گی۔

آخر میں راہل گاندھی نے کہا، “جہاں بھی میری ضرورت ہوگی، میں گجرات کے ہر کونے میں آپ کے ساتھ حاضر ہوں گا۔” انہوں نے ’سنگھٹن سَرجن ابھیان‘ کے تحت پارٹی کو ازسرنو منظم کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ عوام کے بھروسے اور کارکنوں کے جذبے کے ساتھ کانگریس ہر چیلنج کا سامنا کرے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *