بنگال میں امن قائم رکھیں، وقف قانون پر گمراہ کن پروپیگنڈہ بند ہو، ممتا بنرجی کی اپیل

ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور ریاست میں ہندو مسلم تقسیم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کے واقعات ہمارے پارٹی دفتر اور کارکنان پر حملے کی شکل میں بھی سامنے آئے، جو ایک منصوبہ بند کوشش تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرشدآباد میں جو کچھ ہوا، وہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس میں باہر سے لوگوں کو بلایا گیا۔ ممتا بنرجی نے بی ایس ایف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کی نگرانی ان کی ذمہ داری ہے، ریاستی حکومت کی نہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریاست کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی خبریں جان بوجھ کر پھیلائی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *