اشرار نے مسجد میں گھس کر بے حرمتی کی۔حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے راجندر نگر علاقے میں کل رات اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب اشرار نے ایک مسجد‌ میں داخل ہو کر حرمتی کی

 

جس کے نتیجے میں املاک اور مقدس کتابوں کو نقصان پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ دار افراد کی جلد شناخت کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

 

چہارشنبہ اور جمعرات کی رات شر انگیزی کا یہ واقعہ پیش آیا۔راجندر نگر پولیس اسٹیشن میں مسجد کی کمیٹی کے ارکان کی جانب سے دی گئی شکایت کے مطابق چند افراد گیٹ پھلانگ کر مسجد میں داخل ہوئے اور وہاں موجود کچھ اشیاء اور مقدس کتابوں کو نقصان پہنچایا۔

 

اطلاع ملنے پر‌مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل سی مرزا رحمت بیگ اور دیگر رہنما موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی سی پی راجندر نگر زون ایس سرینواس دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا۔ پولیس نے یقین دہانی کروائی کہ شرپسند عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

 

علاقے میں پولیس کی موجودگی بڑھا دی گئی ہے اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے‌مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *