وزارت کے مطابق، 2014 میں ہندوستان سے 1,36,020 زائرین نے حج ادا کیا تھا، جبکہ 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 1,75,025 ہو گئی ہے۔ اس میں سے 1,22,518 حاجی حج کمیٹی کے توسط سے روانہ ہوں گے، جن کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جن میں رہائش، ٹرانسپورٹ، خیمے اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔
نجی ٹور آپریٹرز کو باقی بچا ہوا کوٹا دیا جاتا ہے۔ اس سال 800 سے زائد ٹور آپریٹرز کو 26 مشترکہ حج گروپ آپریٹرز (سی ایچ جی او) کے طور پر منظوری دی گئی تھی، مگر سعودی حکام کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل نہ کرنے اور لازمی شرائط پوری نہ ہونے کے باعث ان کے الاٹ شدہ زون منسوخ کر دیے گئے۔
