بہار: جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ، نتیش نے کیا تھا افتتاح

بہار میں پہلے بھی پل گرنے اور سڑکیں دھنسنے کے واقعات خبروں میں رہے ہیں، لیکن اتنی بڑی لاگت والے پروجیکٹ میں اتنی جلدی دراڑیں سامنے آنا ایک سنگین معاملہ ہے۔ عوام اور ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر فوراً اس معاملے کی غیر جانبدارانہ جانچ نہ کی گئی تو نہ صرف پیسے کا زیاں ہوگا بلکہ عوام کی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اب نگاہیں اس بات پر ہیں کہ حکومت اس دراڑ کے معاملے پر کیا وضاحت پیش کرتی ہے اور کیا کسی کو جواب دہ ٹھہرایا جائے گا یا پھر یہ معاملہ بھی دیگر اسکینڈلز کی طرح وقت کے ساتھ دب جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *