جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی پاکستان کے زیراہتمام عظیم الشان اور پر شکوہ اجتماع کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان یزیدیت شکن اربعینِ حسینی ؑتھا۔ مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں، ماتمی دستے اور  بلاتفریق مسلک و مذہب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ فرقہ واریت اور تجارت سے پاک عزاداری سے بعثت رسول اللہ (ص) کا ہدف حاصل ہو سکتا ہے اور امام حسینؑ کی سیرت سے درس لیکر ہر دور کے ظلم و استبداد کا مقابلہ  کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یزیدیت ہر دور میں ایک  ناسزا اور گالی ہے اور جو بھی اس سے منسلک ہو گا وہ ذلیل و رسوا ہی ہوا۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

انہوں نے کہا کہ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی  جہاں امام عالی مقام کے راستے کی  پیروی کا وعدہ ہے وہیں یزیدیت اور اس کے پیروکاوں سے رزم کا بھی اعلان ہے، جو کربلا سے شروع ہوئی لیکن عزاداری کی شکل میں آج تک جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ وارانہ عناصر کا راستہ روکنا قومی و شرعی تقاضا ہے۔ پاکستان میں جاری فرقہ واریت شیعہ اور سنی کی نہیں بلکہ یہ حسینت اور یزیدیت کے درمیاں معرکہ ہے اور حسینی لشکر میں شیعہ تنہا نہیں۔ چنانچہ وطنِ عزیز میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور تفرقہ انگیز عوامل میں تشویشناک اضافے کے تدارک کیلئے مشاورت اور لائحہ عمل کا تعین کرنا ضروری ہے تاکہ تمام مکاتبِ فکر  ہم آواز اور ہمقدم  ہو کر فرقہ واریت کے عفریت کیخلاف عوامی بیداری پیدا کریں اور اس زہرِ قاتل کے تریاق کی خاطر عملی اقدامات کریں۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد، ہزاروں افراد کی شرکت

اربعینِ حسینی شام سے لے کر رات گئے تک جاری رہا اور لاہور شہر کے علاوہ پورے پاکستان سے مومنین جوق در جوق مرکزِ ولایت جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اپنے امام سے تجدیدِ عہد کیلئے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *