[]
کریم نگر _ 11 ستمبر ( اردولیکس) کریم نگر شہر کے نوجوان لیڈر عبداللہ عاصم کو ڈیویژن نمبر 28 میں مجلس اتحادالمسلمین کا صدر مقرر کیا گیا ہے
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین، کریم نگر میں اپنے کام کو بڑھاتے ہوئے نئے کمیٹیوں کا اعلان کیا تھا اسی ضمن میں 28 ڈیویژن اشوک نگر کمیٹی کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب رکھی گئی ، جس کی صدارت جناب سید غلام احمد حسین صاحب نے کی، کریم نگر مجلس کے کارپوریٹرز اور مختلف ڈیویژن کے صدور و معتمدین نے نئی کمیٹی کی گل پوشی و شال پوشی کی۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے عبداللہ عاصم صدر 28 ڈیویژن اور کمیٹی کے تمام ممبران کو مبارکباد دی ۔