نئی دہلی: ممبئی میں 2008 کے 26/11 دہشت گرد حملے کے ملزم تہور حسین رانا کو امریکہ سے ہندوستان لایا جا چکا ہے۔ اسے لے کر آنے والا طیرہ دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر اترا، جہاں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اسے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق، این آئی اے کی جانب سے رانا کی گرفتاری کا عمل جاری ہے اور اسے جلد این آئی اے ہیڈکوارٹر لے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جہاں اس سے ابتدائی پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی۔ این آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر تمام ضابطے پورے کیے جا رہے ہیں، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر گرفتار کیا جائے گا۔
