بابا رام دیو کا ’شربت جہاد‘ کا متنازع بیان، روح افزا پر بالواسطہ حملہ، پتنجلی کے شربت کی تشہیر

یوگا گرو بابا رام دیو ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ اس بار وہ ’شربت جہاد‘ جیسے متنازع لفظ کے استعمال کے سبب نشانے پر آ گئے ہیں۔ دراصل، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بابا رام دیو نے ایک مشہور شربت ساز کمپنی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے منافع سے مساجد اور مدارس تعمیر کر رہی ہے۔

ویڈیو میں رام دیو لوگوں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ بازار میں دستیاب شربتوں کے بجائے پتنجلی کا گلاب شربت خریدیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی پتنجلی کا شربت خریدتا ہے، تو اس کا پیسہ ’گروکل‘، پتنجلی یونیورسٹی اور بھارتیہ شکشا بورڈ جیسے اداروں کو جاتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *