تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج اور کل بارش کے امکانات

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ ۔ چہارشنبہ کو بھوپال پلی ملگ کتہ ،گوڑم کھمم نلگنڈہ، سوریا پیٹ محبوب آباد ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی۔

 

جمعرات کو عادل آباد آصف آباد منچریال، کریم نگر پداپلی، بھوپال ،پلی ،ملگ کتہ گوڑم کھمم نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد ورنگل ہنمکنڈہ اور سدی پیٹ میں کئی مقامات پر گرج و چمک تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مذکورہ اضلاع میں ایلوالرٹ جاری کیا ہے۔

 

تاہم، ریاست کے کچھ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ مثال کے طور پر، عادل آباد، جگتیال، اور نظام آباد میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر سکتا ہے، اور وہاں بارش کا امکان کم ہے۔

 

مزید برآں، تلنگانہ کے محکمہ موسمیات نے 8 سے 13 اپریل تک ریاست کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *