مودی اور کے سی آر حکومت کی ناکامیوں کے خلاف پرانے شہر میں پوسٹرجاری

[]

حیدرآباد: حیدرآبادکانگریس کمیٹی کی جانب سے انچارج اے آئی سی سی مانک راؤ ٹھاکرے‘ چیرمین تشہیری کمیٹی ٹی پی سی سی مدھویاشکی گوڑ‘ سمیرولی اللہ صدرکمیٹی کے ہاتھوں آج گلزارحوض چارمینارپر وزیر اعظم نریندرمودی اور چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف اردوزبان میں پوسٹرکی اجرائی عمل میں آئی تاہم پوسٹر کی اجرائی کوروکنے پولیس کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔

پوسٹرکی اجرائی کے ساتھ ہی پولیس نے کانگریس قائدین کے ہاتھوں سے پوسٹر چھین کر پھاڑدیا اور چیرمین تشہیری کمیٹی مدھو یاشکی گوڑ اور دیگر قائدین کوحراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا جہاں کچھ دیر بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ پولیس نے ابتداء میں چارمینارپرپوسٹرکی اجرائی کی اجازت نہیں دی جس کے بعد کانگریس قائدین گلزارحوض پہنچے جہاں پولیس کی بھاری تعدادکی موجودگی میں مانک راؤ ٹھاکرے نے پوسٹرجاری کیا۔

پوسٹرپرنریندرمودی اور کے سی آر کی تصویرکونمایاں شائع کیاگیا اور اس پر ساتھی چور تلنگانہ کی عزت ونفس کویرغمال بنانے والے غدار۔یہ بتانے کے لئے تلنگانہ عوام جنگ کیلئے تیار ہے۔ اورپوسٹرپر فون نمبر تحریر تھا۔ بائے بائے کے سی آر۔ بائے بائے مودی تحریرتھا۔پوسٹرکی اجرائی کے بعد صدرسٹی کمیٹی سمیرولی اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس پارٹی نے بی جے پی اور بی آر ایس حکومتوں کی ناکامیوں کوبے نقاب کرنے کے لئے اور حیدرآبادکے عوام کی پیٹھ میں ایم آئی ایم کی جانب سے خنجرگھونپنے کی کوششوں کو بے نقاب کرنے کیلئے یہ پوسٹر جاری کیا ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے اس کی اجازت دینے سے انکار کیاگیا۔ اس موقع پر پولیس اور کانگریس قائدین کے درمیان گرماگرم بحث وتکرارہوئی۔ پولیس عہدیدار و ں پوسٹرس کو چھین کرپھاڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں پر ٹی آرایس اور ایم آئی ایم ایجنٹ کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے پولیس کی جانب سے چیرمین کمیٹی مدھویاشکی گوڑ کوگرفتارکرنے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ بی آر ایس‘بی جے پی اور ایم آئی ایم نے حیدرآباد کے عوام کومکمل نظر اندازکردیا۔جنہیں بے نقاب کرنے کیلئے ہم اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے اور آئندہ انتخابات میں پرانا شہر کے عوام ایم آئی ایم اور بی جے پی کی فرقہ پرست سیاست کومستردکر دیں گے۔پوسٹراجرائی کے موقع پر کانگریس قائدین منصورعلی خان‘سید نظام الدین‘ روہت چودھری سکریٹری‘ ارشد شیخ چیرمین‘ مجیب اللہ شریف‘عثمان الہاجری کے علاوہ پرانا شہر کے کانگریس قائدین موجودتھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *