تلنگانہ میں رام نومی کا تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

حیدرآباد: تلنگانہ بھر میں رام نومی کا تہوار روایتی مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ریاست کے مختلف مندروں میں خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

حیدرآباد میں جلوس نکالا گیا جس کے لئے پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے۔ شہر کے مختلف حصوں میں پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نگرانی کی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد کے بشمول مختلف اضلاع میں شوبھا یاترائیں نکالی گئیں، مندروں کو خوبصورت روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا، جبکہ کئی مقامات پر ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔

ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات کئے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *