راہل گاندھی، جو اس وقت لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر ہیں، نے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بابو جگجیون رام کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’بابو جگجیون رام جی نے اپنی پوری زندگی محروم، مظلوم اور دلت طبقوں کے حقوق کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے ان طبقوں کو بااختیار بنا کر ہندوستانی جمہوریت اور آئینی اقدار کو تقویت دی۔ ان کے خیالات اور جدوجہد ہمیشہ ہمیں تحریک دیتے رہیں گے۔‘‘
اسی موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ’ایکس‘ پر بابو جگجیون کو یاد کرتے ہوئے لکھا، ’’سماجی انصاف کے علمبردار، عظیم مجاہدِ آزادی اور سابق نائب وزیرِ اعظم بابو جگجیون رام کو ان کی جینتی پر دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔‘‘
