
حیدرآباد: تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں شدید بارش کے دوران تاریخی چارمینار کی ایک مینار کا کچھ حصہ گرپڑا جس سے افرا تفری مچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے دوران بھاگیہ لکشمی مندر کی سمت والے مینار سے اچانک ایک ٹکڑا نیچے گر پڑا جس کے نتیجہ یں سیاحوں اور وہاں موجود افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور ہلکی سی بھگدڑ مچ گئی۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن وہاں موجود افراد پریشان ہوگئے۔
فوری طورپر موصولہ اطلاعات کے مطابق جس مینار کی سابق میں مرمت کی گئی تھی اسی مینار کا کچھ حصہ گر پڑا۔ اطلاع ملتے ہی متعلقہ حکام وہاں پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔