وقف ترمیمی بل LIVE: ’ہم ٹرین میں نماز پڑھتے ہیں، تو کیا ٹرین ہماری ہو گئی؟‘ ناصر حسین کا حکومت پر حملہ

’وقف ترمیمی بل 2024‘ آج راجیہ سبھا میں پیش کر دیا گیا۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بل کو ایوان میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ سبھی فریقین سے بات چیت کے بعد بل تیار ہوا ہے۔ ایک کروڑ سے زیادہ لوگ نے اس بل سے متعلق اپنے مشورے دیے۔ وقف بل پر بحث کے دوران کرن رجیجو نے راجیہ سبھا میں کہا کہ وقف ملکیت میں لگاتار تنازعہ کی وجہ سے یہ بل ضروری ہے۔ اس بل سے متعلق 284 تنظیموں سے بات چیت کی گئی۔ وقف ملکیت سے متعلق بہت سارے کیسز زیر التوا ہیں۔ ہم اچھی سوچ سے یہ بل لے کر آئے ہیں۔ قانون انصاف کے لیے ہے، لڑائی کے لیے نہیں۔ وقف کا مینجمنٹ مسلمانوں کے ہاتھ میں ہی ہوگا۔ مسلمانوں کے طور طریقے میں مداخلت نہیں کی جائے گی۔ بورڈ میں شیعہ، سنی، بوہرا سب ہوں گے۔ اپوزیشن کے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *