گجرات پٹاخوں کی تیاری کی فیکٹری میں دھماکہ 10 ہلاک

نئی دہلی۔گجرات کے بناسکانتا ضلع میں منگل کے روز پٹاخوں کی تیاری کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی اور عمارت کے متعدد حصہ منہدم ہوگئے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ دیسہ ٹاؤن کے قریب واقع فیکٹری میں پیش آیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور عمارت کے کچھ حصہ منہدم ہوگئے جس کے باعث کئی افراد ملبہ میں دب گئے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ دیسہ، نیہا پچھال نے بتایا کہ “واقعہ میں سات مزدور ہلاک ہوگئے ہیں اور ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو بچانے کا آپریشن جاری ہے۔”

 

بنکاسکانتا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکشے راج مکوانا نے کہا کہ “دیسہ میونسپلٹی کے فائر فائٹرس نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور اب ملبے‌میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔” اس دوران ریاستی آفات کے‌عملہ کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی جو بچاؤ و راحت کاری کی کارروائیوں میں سرگرم ہے۔

 

اس دوران ملی غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق مہلوکین کی تعداد بتائی جارہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *