واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریل انتظامیہ بھی موقع پر پہنچی۔ برہیٹ پولیس بھی جائے وقوع پر جانکاری حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ پہلے بھی این ٹی پی سی کی اس لائن پر حادثہ ہو چکا ہے۔ حال ہی میں کچھ جرائم پیشہ عناصر کے ذریعہ بم دھماکہ کرکے ریل پٹری کو اڑا دیا گیا تھا جس میں کوئلہ لدی گاڑی پٹری سے نیچے اتر گئی تھی۔
جھارکھنڈ: برہیٹ میں دو مال گاڑیوں میں شدید ٹکر، انجن کے پرخچے اڑے، 2 افراد کی موت، 4 زخمی
