حیدرآباد میں فائرنگ کا واقعہ۔ملزم زیر حراست

حیدرآباد ۔ شہر کے علاقہ گڈی ملکاپورمیں مشہورٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی بہن انعم مرزا کے ایکسپومیں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔یہ ایکسپوکنگس پیلیس میں جاری تھا۔ فوری ملی جانکاری کے مطابق اس ایکسپوکے دوران دو دکانداروں میں بحث وتکرارہوئی۔

 

پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد ہوائی فائرنگ کا واقعہ  آیا۔ اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لےلیا۔پولیس نے بتایا کہ حسیب الدین عرف حیدرنامی شخص نے اپنی لائسنس یافتہ ریوالور سے دو راونڈفائرنگ کیا۔کلثوم پورہ اے سی پی منور نے بتایا کہ

 

ملزم نے پرگی میں قبل ازیں سرپنچ کے طورپر خدمات انجام دی تھیں اس کے پاس سے ریوالور ضبط کرلی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *