تلنگانہ میں 2 اپریل سے تین دن تک بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ماہ 2، 3 اور 4 اپریل کو تلنگانہ میں ہلکی سے درمیانی بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے گرمی میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔ تاہم، آج (ہفتہ) سے یکم اپریل تک ریاست میں خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔ اگلے تین دنوں میں درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔

 

فی الحال، ریاست میں درجہ حرارت 36 سے 41 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے

 

ریاست میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، اور روز بروز درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ رہا ہے۔ صبح سے ہی سورج کی تپش کے باعث عوام پریشان ہیں۔ ایک طرف جھلسا دینے والی گرمی اور دوسری طرف تیز گرم ہوائیں لوگوں کو بے حال کر رہی ہیں ایسے میں بارش کی خبر نے عوام کو بڑی راحت دی ہے ۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *