
حیدرآباد کے علاقے گڈی ملکاپور میں اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔ یہ واقعہ آج دوپہر دو بجے کے قریب ایک مشہور فنکشن ہال میں منعقدہ رمضان ایکسپو میں پیش آیا،
جہاں دو دکانوں کے مالکین کے درمیان معمولی جھگڑے کے دوران ایک شخص نے اچانک اپنی بندوق سے ہوا میں فائرنگ کر دی۔
اچانک گولیوں کی آواز سنتے ہی ایکسپو میں موجود لوگ گھبرا کر بھاگنے لگے۔ فائرنگ کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اس کے پاس موجود لائسنس گن ضبط کرکے تفتیش شروع کر دی۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
