غازی آباد کے بھوجپور تھانہ علاقے میں جمعہ کی صبح پیپر مل میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں تین مزدور ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ واقعہ دتیڑی گاؤں، پلکھوا روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں صبح تقریباً پانچ بجے پیش آیا۔
دھماکہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت یوگندر کمار، انوج اور اودھیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ایک دیگر شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔