شملہ میں دردناک سڑک حادثہ، آلٹو کار کھائی میں گرنے سے ماں-بیٹی سمیت 4 کی موت

بتایا جاتا ہے کہ جب کار لالا پانی ُپل کے پاس پہنچی اسی وقت اچانک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ جائے حادثہ سے لاشوں کو نکالنے میں بچاؤ دستہ کو کافی مشقت کرنی پڑی۔

<div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>سڑک حادثہ / یو این آئی</p></div>

سڑک حادثہ / یو این آئی

user

ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں منگل کی دیر رات ہوئے ایک دردناک سڑک حادثے میں ماں اور بیٹی سمیت 4 لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق شملہ کے مضافاتی علاقے میں آنند پور-میہلی راستے پر ایک آلٹو کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس سے اس میں سوار سبھی چاروں لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

حادثے میں مرنے والوں کی پہچان ڈرائیور جے سنگھ نیگی (40)، روپا سوریہ ونشی (45) اہلیہ بھگوان داس، روپا کی 14 سالہ بیٹی پرگتی اور 10 سالہ مکل ہیت رام باشندہ نو بہار شملہ کے طور پر کی گئی ہے۔ سبھی مہلوکین آپس میں رشتہ دار تھے۔ کار میں سوار روپا سوریہ ونشی اپنی بیٹی پرگتی کے ساتھ سفر کر رہی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ جب کار لالا پانی ُپل کے پاس پہنچی اسی وقت اچانک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ کار کے گرتے ہی تیز آواز ہوئی، لیکن رات کا وقت ہونے کی وجہ سے فوراً کوئی امداد نہیں مل سکی۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس ایس ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ محکمہ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ تاریک اور ناقابل رسائی علاقہ ہونے کی وجہ سے لاشوں کو نکالنے میں بچاؤ دستہ کو کافی مشقت کرنی پڑی۔ ٹیموں نے ریسکیو آپریشن چلا کر سبھی مہلوکین کی لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے آئی جی ایم سی اسپتال بھیجا گیا ہے۔

حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے اور سبھی کار سواروں کو بچنے کا موقع ہی نہیں ملا۔ ابتدائی جانچ میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کار تیز رفتار میں تھی جس سے ڈرائیور توازن کھو بیٹھا اور گاڑی سیدھے کھائی میں جا گری۔ حالانکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ تفصیلی جانچ کے بعد ہی چلے گا۔ ڈی ایس پی شملہ شکتی چند نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو آئی جی ایم سی لایا جا رہا ہے۔ بدھ کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہل خانہ کو سپر کردیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *