کانگریس کا اعلان: بہار اسمبلی انتخاب 'انڈیا' بلاک کے تحت لڑے گی

راجیش کمار نے کہا، ’’ہم بہار اسمبلی انتخاب ‘انڈیا’ بلاک کے تحت لڑیں گے۔ دیگر ریاستوں کے برعکس بہار میں ہمارا اتحاد مضبوط ہے۔ ہمارا بنیادی مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے، جو ریاست میں ہماری سب سے بڑی سیاسی حریف ہے۔”

سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کانگریس صدر نے کہا کہ فی الحال اس پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔ انہوں نے کہا، “سیٹ شیئرنگ پر تبصرہ کرنا ابھی جلد بازی ہوگی۔ جب انتخاب قریب آئیں گے، تو ہمارے رہنما تمام اتحادیوں کے ساتھ مل کر فارمولہ طے کریں گے۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *