تلنگانہ: رسٹورنٹ میں زور دار پُراسرار دھماکہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں حیدرآباد روڈ پر ایک رسٹورنٹ میں زور دار پُراسرار دھماکہ کے باعث ٹاون میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں کر سکی کہ آیا یہ گیس سلنڈر کا دھماکہ تھا یا کوئی اور وجہ تھی۔

یہ دھماکہ نلگنڈہ میں ہاٹ بکٹ بریانی سنٹر میں منگل کی صبح پیش آیا۔ دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ہوٹل کا شٹر اڑ گیا اور اندر رکھا فرنیچر باہر جا گرا۔

چونکہ یہ واقعہ صبح کی اولین ساعتوں مین پیش آیا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی، اور فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *