ممبئی میں 13 منزلہ عمارت شدید آتشزدگی، کئی سامان جل کر خاک، سیکوریٹی گارڈ کی موت

ممبئی کے ودیا وِہار علاقے میں پیر کی صبح 13 منزلہ رہائشی عمارت میں شدید آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں ایک سیکوریٹی گارڈ کی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر شخص زخمی ہو گیا۔ ایک فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ صبح 4:35 بجے ودیا وِہار اسٹیشن کے سامنے نیتھانی روڈ پر واقع تکشیلا کو آپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی میں لگی۔

انہوں نے بتایا کہ آگ سے عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر واقع پانچ فلیٹوں میں بجلی کے سامان، گھریلو سامان، لکڑی کے فرنیچر، اے سی یونٹ اور کپڑے جل گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *