احمد آباد: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے کام کے دوران حادثہ، سیگمینٹل لانچنگ گینٹری اپنے مقام سے پھسلا، کئی ٹرینیں منسوخ

ریلوے افسر نے بتایا ہے کہ متاثر لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر بنانے کے لیے ریلوے لائن کو صاف کرنے کی کوشش جاری ہے۔ حادثہ میں تعمیر شدہ ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

احمد آباد کے پاس بلٹ ٹرین پروجیکٹ مقام پر تعمیر کے لیے استعمال کیا جانے والا سیگمینٹل لانچنگ گینٹری اپنے مقام سے پھسل گیا جس سے اس کے آس پاس کی ریلوے لائن متاثر ہو گئی اور ٹرینوں کی آمد و رفت میں رخنہ پڑا۔ افسروں نے آج یہ اطلاع دی۔

نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن (این ایچ ایس آر سی ایل) نے کہا ہے کہ اتوار کی رات تقریباً گیارہ بجے وٹوا میں ہوئے اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے اور نہ ہی اس سے تعمیر شدہ ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

حالانکہ حیدر آباد ریل ڈویژن کے ایک افسر نے بتایا کہ اس واقعہ سے ریل آمد و رفت متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے کم سے کم 25 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جبکہ 15 دیگر کو جزوی طور سے منسوخ کیا گیا ہے۔ پانچ کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے اور چھ کے راستے میں تبدیلی ہوئی ہے۔

ریلوے افسر نے بتایا کہ متاثر لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت بہتر بنانے کے لیے ریلوے لائن کو صاف کرنے کی کوشش مسلسل جاری ہے۔ این ایچ ایس آر سی ایل کے ایک افسر نے بتایا کہ بھاری ڈیوٹی روڈ کرین کی مدد سے بحالی کی کوشش جاری ہے۔

احمد آباد ریلوے ڈویژن کے افسر کے مطابق اس واقعہ سے وٹوا اور احمد آباد اسٹیشنوں کے درمیان ڈاؤن لائن پر ریل آمد و رفت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک 25 ٹرینیں پوری طرح سے رد کر دی گئی ہیں۔

منسوخ کی گئی ٹرینوں میں وٹوا-بوری ولی اکسپریس، احمد آباد-ممبئی سینٹرل اکسپریس، ودودرا-کٹوا انٹر سٹی، احمد آباد-ولساڈ گجرات کوئین، جام نگر-ودودرا انٹرسٹی، واڈ نگر-ولساڈ-وڈنگر ایکسپریس اور وٹوا-آنند میمو شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *